سلمان خان کھل کر بول پڑے، بتا دیا کہ بالی وڈ کے بڑے اداکار کون ہیں ؟

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ کے ” دبنگ خان ” سلمان خان نے ایک بار کہا تھا کہ وہ جن اداکاروں کو سٹارز سمجھتے ہیں ان میں راجیش کھنہ اور کمار گورو شامل ہیں اور ان کے خیال کے مطابق ان سے بڑا کوئی دوسرا نہیں۔ 2017ء میں دیے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں سلو بھائی کا کہنا تھا کہ اگر سٹارڈم کے حوالے سے تقابل کیا جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں ان کا 10 فیصد بھی نہیں، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کو بھی بہت زیادہ سراہا تھا۔واضح رہے کہ راجیش کھنہ نے 1969 سے 1972 کے درمیان 15

مسلسل سولو سپر ہٹس فلمیں کیں۔ انہوں نے 1966 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز فلم” آخری خط ” سے کیا، یہ فلم بھارت کی جانب سے 1967 میں آسکر کے حوالے سے پہلی آفیشل انٹری بھی تھی۔راجیش کھنہ نے” ارادھنا، کٹی پتنگ، گڈی، آنند، باورچی، نمک حرام” سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔ماضی کے ایک اور سپر سٹار راجیندر کمار کے بیٹے کمار گورو 1980 کے اوائل کی فلم “لو سٹوری” سے راتوں رات سنسنی خیز انداز میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، جس کے بعد انہوں نے” تیری قسم، سٹار، نام “اور” کانٹے ” سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سلمان نے اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اداکار کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان کے خیال میں دلیپ کمار سے بڑا کوئی بھی نہیں ہے، ان کے بعد

امیتابھ بچن بہت اچھے اداکار ہیں اور وہ آج بھی بہترین کام کررہے ہیں۔تاہم اگر سٹارز کے تناظر میں سمجھا جائے تو پھر راجیش کھنہ اور دوسرے کمار گورو سے بڑا کوئی نہیں ہے، میں نے ان دونوں کا سٹارڈم دیکھا ہے جو کہ ناقابل یقین تھا اور جب ان سے تقابل کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس اس کا 10 فیصد بھی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *