پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے معاشی بہتری لانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت

ہے، روس کی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر فوڈسیکیورٹی کو خطرات ہیں۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، روسی صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے یہ جنگ اصول پر ختم ہو کہ کسی خطے پر بزور طاقت قبضہ نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کیا ہے۔ہالی ووڈ اداکارہ نے مشکلات میں گھرے عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *