ثانیہ مرزا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عطیات کی اپیل کردی

لاہور( نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں ۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ، اب تک ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے جبکہ 1500 سے زائد افراد سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ، ہزاروں افراد سیلاب سے زخمی ہوئے ، لاکھوں

مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ، سیلاب نے3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو متاثر کیا جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور لاکھوں مویشی ہلاک ہو گئے ، فصلیں تباہ ہونے سے کئی مہینوں تک خوراک کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا میں کئی مقامات پر آفات کی آمد تباہ کن ہوتی ہے ، اللہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مشکلات کم کرے ، میں اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ہم کیا تعاون کرتے ہیں ، مگر خاموشی سے ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ہم اپنے طور پر کر سکتے ہیں ۔ ہر ایک کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے ، ہر ایک کا مطلب بہت کچھ ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *