Month: August 2022

سیلاب کے باعث غذائی بحران کا خدشہ،بلوچستان اور سندھ میں کپاس،چاول سمیت،سبزیوں اور پھلوں کی فصل تباہ،بھارت سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے پر غور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہزاروں ایکڑ پر محیط گندم اور فصلیں تباہ ہوگئیں تو دوسری جانب گراں فروشوں کے مخصوص گینگ بھی سبزی منڈیوں اور اتوار بازاروں میں عوام الناس کو لوٹنے کے لیے متحر ک ہوگئے۔” پاکستان ” کے مطابق ماہرین نے سیلاب کے باعث پاکستان میں غذائی …

حالیہ گلوبل وارمنگ گزشتہ7000 برس میں شدید ترین قرار

سائبیریا(مانیٹرنگ ڈیسک) درخت کے تنے میں موجود چھلے ماضی کی موسمی کیفیات کے بہترین قدرتی دستاویزات میں سے ایک ہیں کیونکہ درخت بارش اور درجہ حرارت جیسے مقا می موسم کے عوامل کے لیے حساس ہوتے ہیں۔گرم اور مرطوب سالوں میں درخت کے یہ چھلیعموماً چوڑے ہوتے ہیں جبکہ سرد اور خشک سالوں میں یہ …

    پاک فوج نے سوات میں پھنسے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بچا لیا

ینگورہ(آئی این پی) پاک فوج نے سیلاب کے باعث سوات میں پھنسے اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ہسپانوی جوڑے نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے وادی سوات میں پھنس گئے تھے، پاکستان آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں …

انتظار کی گھڑیاں ختم …. تیاریاں مکمل پاکستان اوربھارت کرکٹ کے میدان میں‌ ٹکرائیں گے ….بابر کا کھلاڑیوں سے جذباتی خطاب ، ویڈیو جاری

لاہور( طیبہ بخاری سے ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ،تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، وہ دن آہی گیا جس کا کرکٹ شائقین کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے …جی ہاں ! آج ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کا مقابلہ میدان میں کریں گے. شائقین …

ویکسین لگوائیں ، رواں برس کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی: عالمی ادارہ صحت

لاہور ( ہیلتھ نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ سال 2022ء میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 لاکھ ہوچکی ہے۔” جنگ ” کے مطابق ادارے کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ ہم تمام حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے ممالک میں ہیلتھ سٹاف، ضعیف شہریوں کو ویکسین لگائی جائے، …

فلم ” کے جے ایف ” کے “چاچا” گلے کے کینسر میں مبتلا ، مداحوں اور دوستوں سے مدد مانگنے کی ہمت نہیں : ہریش رائے

ممبئی ( شوبز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں‌ کہ بالی وڈ میں اپنی 2 فلموں سے مقبولیت حاصل کرنیوالے اداکار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں . جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں ہریش رائے کی …..جنہیں گلے کا کینسر ہے بھارتی فلم ’کے جی ایف ون‘ اور کے جی ایف …

ایسا لگتا ہے ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف جرم، جرم نہیں، فرانسیسی اخبار

بیلجیئم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف فرانسیسی اخبار نے ہندوستان کے معروف بلقیس بانو کیس کے مجرمان کی جلد رہائی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ ایسا لگتا ہے مسلمانوں کے خلاف کیے گئے جرائم، جرائم نہیں ہیں۔یہ تبصرہ بیلجیئم کے فرانسیسی زبان میں شائع ہونے والے ایک معروف اخبار ‘La Libre’ نے ہندوستان …

پاک فوج کی جانب سے ملک گیر سطح پر سیلاب زدگان کیلیے ریلیف کیمپوں کا قیام ، لاہور میں 10 کیمپ قائم

لاہور ( وی او پی نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر پاکستان آرمی کی طرف سے ملک گیر سطح پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ریلیف کیمپوں کا قیا م کیا گیا ہے- اسی سلسلے کے تحت لاہور ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر امدادی کیمپ عمل پذیر ہو چکے …

میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ نواز شریف

لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ …

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح انتہائی  بلند سطح 44 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح انتہائی بلند سطح 44 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی،ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 23 اشیائے ضروریہ قیمتیں …