اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جلد پاکستان آمد متوقع ، سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیویارک سے اپنے بیان میں کہا

کہ سیکریٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سیکریٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کو متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *