پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل کر دی

ویٹی کن سٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے سیلاب زدہ پاکستان کے لئے امداد کی اپیل کردی۔اپنے ایک بیان میں پوپ

فرانسس نے کہا کہ سیلاب کے بے شمار متاثرین، زخمیوں اور بےگھر افراد کیلئے ہم سب دعا کریں .عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *